مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے وہابی تکفیری دہشت گرد در حقیقت سعودی عرب کے فوجی ہیں اور شام میں سعودی عرب کی نئی فوجی موجودگی کا اعلان بے معنی ہے۔
علی شمخانی نے کہا کہ شام مين موجود تمام وہابی تکفیری سعودی عرب کے فوجی ہیں جنھیں شکست ہوئی ہے اور سعودی عرب کی طرف سے شام میں نئی فوجی موجودگی کا اعلان بے معنی ہے تمام تکفیری دہشت گرد گروہ سعودی عرب کے سپاہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نےگذشتہ پانچ سال سے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ذریعہ تباہی مچا رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ